Thursday, 6 November 2014

MUHARAM سال بھر برکت کیلئے آزمودہ عمل

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: جس نےعاشورہ کے دن اہل و عیال پر توسع (خرچ کیا) کیا تو اللہ پاک اس کی وجہ سے سارے سال اس پر توسع فرمائے گا۔ (بیہقی فی الشعب جلد3،ص366۔ مشکوٰۃ صفحہ، مجمع صفحہ192)۔ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں کہ میں نےا س پر تجربہ کیا تو ایسا ہی پایا۔( کہ سال بھر خوشحالی اور برکت رہی) ۔ عاشورہ کا روزہ: حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ میں نے آپ ﷺ کو عاشورہ کے علاوہ کسی اور دن کا جس پر اس کو فضیلت حاصل ہے اور رمضان المبارک کے علاوہ کسی روزہ کا اہتمام کرتے نہیں دیکھا۔ (بخاری صفحہ 269)۔ فائدہ: علامہ ان قیم نے لکھا ہے کہ اور دنوں کے مقابلہ میں آپ ﷺ عاشورہ کے روزے کا اہتمام خاص طور پر فرماتے۔حضرت حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے کہ چار چیزیں آپ ﷺ نہیں چھوڑتے تھے (ہمیشگی کے ساتھ ادا کرتے تھے) عاشورہ کا روزہ‘ عشرہ ذی الحجہ کا روزہ‘ ہر ماہ کے تین روزے اور فجر کی ۲ رکعت سنت ہے۔ (زادالمعاد 

No comments:

Post a Comment