Thursday, 6 November 2014

Ubqari totkay



BURN BODY

UBQARI: Unique Recipe for Burn Body: Apply Olive oil on a Burn place of  body,
make thin powder f kalnji and Sprinkle it over a burn place.

حضرت شاہ جمال الدین غزنوی رحمۃ اللہ علیہ کے مستند روحانی وظائف UBQARI

اگر کوئی شخص چاہے کہ وہ دنیا میں ہر دل عزیز ہو اور دنیا کے لوگوں سے ہر لحاظ سے بے نیاز ہو تو اس کیلئے روزانہ کسی بھی نماز کے بعد اکتالیس بار یَاعَزِیْزُ پابندی سے پڑھے۔ ناغہ نہ کرے‘ ہمیشہ پابندی سے پڑھتا رہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ وہ تمام دنیا سے بے نیاز ہوجائے گا۔ زبان کی سوجن کے لیےاکتالیس مرتبہ یہ آیت پڑھ کر دم کیا جائے زبان کی سوجن ختم ہوجائے گی۔اِنَّ اللہَ یُمْسِکُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ اَنْ تَزُوْلَا  وَلَئِنْ زَالَتَاۤ اِنْ اَمْسَکَہُمَا مِنْ اَحَدٍ مِّنْۢ بَعْدِہٖ (فاطر 41)لقوہ کا روحانی علاججس شخص کو لقوہ ہوگیا ہو اُسے یہ آیت لکھ کر تعویذ بنا کر گلے میں ڈالا جائے انشاء اللہ شفا ہوگی۔قَدْ نَرٰی تَقَلُّبَ وَجْہِکَ فِی السَّمَآءِۚ فَلَنُوَ لِّیَنَّکَ قِبْلَۃً تَرْضٰىہَا۪ فَوَلِّ وَجْہَکَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَام۔(بقرہ144) یا اسی آیت کو ایک سو ایک مرتبہ پانی پر دم کرکے لقوہ کے مریض کو پلائیں۔جن و آسیب کی بندشجب کسی مریض کے سر پر عامل نے کسی آسیب و جن کو حاضر کیا ہو یا بذات خود آسیب یا جن حاضر ہوا ہو اور اس کو قید کرنا ہو تو سرخ ریشم کا دھاگہ لے اور پھر سات تار کے پانچ گنڈے بنائے اور ہر گنڈے پر سات گرہ لگائے ہر گرہ پر مندرجہ ذیل آیت پڑھ کر دم کرکے پھر گرہ کو بند کرے بوقت ضرورت ایک گنڈا مریض کے گلے میں باندھے دوسرا داہنے بازو پر باندھے‘ تیسرا بائیں بازو پر باندھے‘ چوتھا گنڈا داہنے پیر میں باندھے اور پانچواں گنڈا بائیں پیر میں باندھے انشاء اللہ تعالیٰ آسیب و جن قید ہوگا اور راہ فرار اختیارنہ کرسکے گا جب تک گنڈے بندھے رہیں گے قید میں رہے گا۔ وہ آیت یہ ہے:۔خَتَمَ اللہُ عَلٰی قُلُوْبِہِمْ وَعَلٰی سَمْعِہِمْ  وَعَلٰٓی اَبْصٰرِہِمْ غِشَاوَۃٌ  ز وَّلَہُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ۔(بقرہ 7)حلق کی خراش اور درد کیلئےحلق کی خراش اور درد کیلئے ایک سو ایک بار یہ آیت گائے کے مکھن پر دم کرکے حلق کے اندر لگائیں اور اسی آیت کو سات بار نمک پر بھی پڑھ کر لگائیں۔ مجرب ہے۔ فَلَوْلَآ اِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُوْمَ ﴿۸۳﴾ وَ اَنْتُمْ حِیْنَئِذٍ تَنْظُرُوْنَ ﴿الواقعۃ۸۴﴾گلے کی تمام بیماریوں کیلئےیہ آیت لکھ کر پہننا گلے کی تمام بیماریوں کیلئے مفید ہے۔ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ یَامُغِیْثًا بِرَحْمَتِکَ یَآ اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔ہچکی بند کرنے کیلئےتین سانس میں پانی پئیں اور ہر سانس پر سات مرتبہ یَاحَفِیْظُ پڑھا جائے‘ انشاء اللہ ہچکی بند ہوجائے گی۔سحر  سے نجاتسحر اور آسیبی اثرات سے نجات کیلئے حروف مقطعات بہت مؤثر ہیں‘ اسی طرح دشمنوں پر غلبہ اور فتح پانے کیلئے بھی حروف مقطعات تیربہدف تاثیر رکھتے ہیں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہٗ کو حضرت خضر علیہ السلام نے دشمنوں پر غلبہ اور فتح حاصل کرنے کیلئے یہ دُعا بتائی تھی۔ جو شخص روزانہ اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف اس کے درمیان میں یہ دعا اور حروف مقطعات ایک سو بار پڑھے گا اسے کوئی دشمن کسی طرح بھی زیر نہیں کرسکے گا۔ وہ دعا یہ ہے:۔ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ بِحَقِّ الٓمٓ۔ الٓمٓصٓ۔ الٓمٓرٰ۔ کٓھٰیٰعٓصٓ۔ طٰہٰ۔ طٰسٓمٓ۔ طٰسٓ۔ یٰسینٓ۔ صٓ۔ حٰمٓ۔ حٓسٓقٓ۔حٰمٓ۔ قٓ۔ نٓ۔یَامَنْ ھُوَ یَامَنْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَاِغْفِرْلِیْ وَانْصُرْنِیْ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیٔ ئٍ قَدِیْرٌ طآسیب سے نجاتاگر کسی پر آسیبی اثرات ہوں اور وہ اس کے سبب اول فول بکتا ہو اور بہکی بہکی باتیں کرتا ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے۔ سورۂ جن کی آیات ابتدا سے شَطَطًا تک چھ مرتبہ باوضو پڑھ کر پانی پر دم کردیں اور مریض کو دن میں چار مرتبہ پلائیں۔1۔ اول صبح ناشتہ سے پہلے۔2۔دوم دوپہر کو کھانے سے پہلے۔3۔تیسرے بعد نماز عصر۔4۔چوتھے بعد نماز عشاءجب تک آسیبی عمل کی شکایت ہو یہ عمل مسلسل کریں انشاء اللہ تعالیٰ آسیب سے نجات حاصل ہوگی۔ سورۂ جن کی آیات یہ ہیں:۔ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمقُلْ اُوْحِیَ اِلَیَّ اَنَّہُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ فَقَالُوْآ اِنَّا سَمِعْنَا قُرْاٰنًا عَجَبًایَّہْدِیْٓ اِلَی الرُّشْدِ فَاٰمَنَّا بِہٖ ط وَ لَنْ نُّشْرِکَ بِرَبِّنَآ اَحَدًا وَّ اَنَّہٗ تَعٰلٰی جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صٰحِبَۃً وَّ لَا وَلَدًا   وَّ اَنَّہٗ کَانَ یَقُوْلُ سَفِیْہُنَا عَلَی اللہِ شَطَطًا۔
رزق میں برکتیہ عمل رزق میں برکت اور ترقی کیلئے بہت مؤثر اور مفید ہے۔ اس کے پڑھنے سے انشاء اللہ تعالیٰ غیب سے روزی کا انتظام ہوجائے گا اگر آمدنی کم ہے تو آمدنی میں اضافہ ہوجائے گا۔ عمل یہ ہے:۔ ایک وقت مقرر کرکے باوضو قبلہ رخ ہوکر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے۔ پھر گیارہ گیارہ مرتبہ یَامُغْنِیْ پڑھے۔ پھر گیارہ مرتبہ سورۂ مزمل پڑھے اور پھر آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھے۔ یہ عمل چالیس دن تک مسلسل بلاناغہ کرے انشا اللہ تعالیٰ غیب سے امداد ہوگی۔ہر دل عزیزی کیلئےاگر کوئی شخص چاہے کہ وہ دنیا میں ہر دل عزیز ہو اور دنیا کے لوگوں سے ہر لحاظ سے بے نیاز ہو تو اس کیلئے روزانہ کسی بھی نماز کے بعد اکتالیس بار یَاعَزِیْزُ پابندی سے پڑھے۔ ناغہ نہ کرے‘ ہمیشہ پابندی سے پڑھتا رہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ وہ تمام دنیا سے بے نیاز ہوجائے گا۔ اس کی عزت و عظمت لوگوں کے دلوں میں بیٹھ جائے گی۔ہر حاجت پوری ہونے کیلئےاگر کوئی حاجت پیش آگئی ہو تو آدھی رات کو اٹھ کر وضو کرکے تین سجدے کرے۔ پھر ہاتھ اٹھا کر ایک سو بار یَاوَھَّابُ پڑھے۔ تین روز مسلسل بلاناغہ یہ عمل کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے ہر حاجت پوری ہوجائے گی۔

MUHARAM سال بھر برکت کیلئے آزمودہ عمل

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: جس نےعاشورہ کے دن اہل و عیال پر توسع (خرچ کیا) کیا تو اللہ پاک اس کی وجہ سے سارے سال اس پر توسع فرمائے گا۔ (بیہقی فی الشعب جلد3،ص366۔ مشکوٰۃ صفحہ، مجمع صفحہ192)۔ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں کہ میں نےا س پر تجربہ کیا تو ایسا ہی پایا۔( کہ سال بھر خوشحالی اور برکت رہی) ۔ عاشورہ کا روزہ: حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ میں نے آپ ﷺ کو عاشورہ کے علاوہ کسی اور دن کا جس پر اس کو فضیلت حاصل ہے اور رمضان المبارک کے علاوہ کسی روزہ کا اہتمام کرتے نہیں دیکھا۔ (بخاری صفحہ 269)۔ فائدہ: علامہ ان قیم نے لکھا ہے کہ اور دنوں کے مقابلہ میں آپ ﷺ عاشورہ کے روزے کا اہتمام خاص طور پر فرماتے۔حضرت حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے کہ چار چیزیں آپ ﷺ نہیں چھوڑتے تھے (ہمیشگی کے ساتھ ادا کرتے تھے) عاشورہ کا روزہ‘ عشرہ ذی الحجہ کا روزہ‘ ہر ماہ کے تین روزے اور فجر کی ۲ رکعت سنت ہے۔ (زادالمعاد 

Wednesday, 5 November 2014

TIB E NABVI DRINK COW MILK


UBQARO ROOHANI ELAJ


UBQARI MASHI MASAIL K HAL KI KEY


UBQARI KHAWAB KE TABEER OR ISTEKHARA KI DUA


MAKE MONEY ROHANI


Ubqari Aseeb k asrat se Shifa ki Tadbeer


Ubqari Surah Fatiah ka mujrib amal


Ubqari RIZAQ main Barkat k liya


SUGAR AND BLOOD PURSHER TREATMENT


ROOZA E RASOOL (PBUH)


Khoobsorat or Ghanay Ball


Ubqari Gandum ki allergy ka elaj


UBQARI BEAUTY AND ISLAM


UBQARI SHADI K LIYA WAZEEFA


DEEN OR DUNIYA